مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں " یا حسین علیہ السلام " رمز کے ساتھ فدائیان حریم ولایت فضائی مشقوں کے اٹھویں اور آخری مرحلے کا آغازہوگیا ہے ۔ ایرانی فضائیہ کی فدائیان حریم ولایت اقتدار نامی فضائي مشقوں کے آخری مرحلے کا اصفہان میں آغاز ہوگیا ہے ان مشقوں میں ایرانی فضائیہ کی تمام یونٹیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان مشقوں میں ایران کے درجنوں جنگی طیارے حصہ لے رہے ہیں ۔ مشقوں کے دوران فرضی دشمن کے ٹھکانوں پر بمباری کی جائے گی اور دشمن کے ہوائي حملوں کو ناکام بنانے کی مہارتوں کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔ حریم ولایت نامی ہوائی مشقوں میں ڈرون طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ مشقوں کے دوران مخۃلف قسم کے میزائلوں اور راکٹوں کا تجربہ بھی کیا جائےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں " یا حسین علیہ السلام " رمز کے ساتھ فدائیان حریم ولایت فضائی مشقوں کے اٹھویں اور آخری مرحلے کا آغازہوگیا ہے ۔
News ID 1887174
آپ کا تبصرہ